ٹوبیکو انڈسٹری کےنمائندے اسمبلیوں اور سینیٹ میں موجود، ٹیکس نفاذ میں مزاحمت کا سامنا، ایف بی آر

ٹوبیکو انڈسٹری کےنمائندے اسمبلیوں اور سینیٹ میں موجود، ٹیکس نفاذ میں مزاحمت کا سامنا، ایف بی آر

اسلام آباد ( مہتاب حیدر) ایف بی آر نے کہا ہے کہ اگلے تین سال میں سگریٹ سے ٹیکس وصولی 114ارب سے بڑھ کر200 ارب ہو جائے گی، ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے سوشل پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر (ایس پی ڈی سی) کے زیر اہتمام ’’کوائنٹی فائنگ دی پوٹینشل ٹیکس بیس آف سگریٹ انڈسٹری ان پاکستان‘‘ کے موضوع پر ریسرچ سٹڈی کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جب ٹیکس لاگو کیا گیا تو ٹوبیکو فارمرز نے ایف بی آر پر فیصلہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا، یہاں تک کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور خیبر پختون خوا کے وزراءنے بھی دلائل دیے کہ تمباکو کسان مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے تمباکو کے کاشت کاروں پر لاگو ٹیکس واپس لیا جائے۔

Read more

Date: 07/12/2019